Learn verb in Urdu, verb meaning in Urdu, and verb explanation in Urdu. See verb definition and examples in Urdu. This article throws light on verb and its kinds in Urdu. You can easily understand action verbs in Urdu, verb words in Urdu, possession verb in Urdu.
We have prepared lessons in easy Urdu to facilitate you to learn Verb in Urdu. This will also help you understand English Grammar in Urdu. Verb is the vital part of the eight parts of speech. There cannot be a grammatically correct sentence in English without Verb. We will explain in simple Urdu as to what is Verb, what are its kinds, subject-verb agreement, finite and non-finite verbs, gerunds, helping verbs, modal verbs and put light on various other issues related to learning about verb.
Verb پر ہماری یہ تفصیلی ویڈیو ضرور دیکھیں۔
اس صفحے پر آپ نیچے بیان کیے گۓ topics کے بارے میں جانیں گے۔ ان topics پر براہ راست جانے کے لیے انہیں کلک کریں:-
Verb سمجھنے سے پہلے ہمیں subject کے بارے میں کچھ جاننا ہوگا، ویسے ہم subject کے بارے میں Sentences Section میں تفصیل سے پڑہیں گے۔انگریزی میں بیانیہ جملے (affirmative sentences) زیادہ تر subject سے شروع ہوتے ہیں۔ "Ahmed is playing”. اس جملے میں Ahmed ایک subject ہے۔Subject ناؤن یا پروناؤن ہوتا ہے، شروع میں آتا ہے اور جملہ اس ہی کے بارے میں ہوتا ہے۔ ورب subject کے بعد لگتا ہے۔
Verb کسی بھی جملے میں ایسا word یا words ہوتے ہیں جو کسی شخص یا چیز کے بارے میں کچھ بتاتا ہے۔ اردو میں اسے ’’فعل‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک یا ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے اور کسی action (کام کرنا) , state of being or condition (حالت) , یا possession (ملکیت) کے بارے میں بتاتا ہے۔ نیچے دیے ہوے جملوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ verb ہیں:-
Action:
Ali plays hockey.
The wind is blowing .
She will appear soon.
The problem was solved .
State of being or condition:
Her mood seems good.
The earth is round.
The pitch looks nice.
Possession:
Aslam has a bungalow and a car.
Animals usually have four legs.
I have nothing in my pocket.
انگریزی میں کوئی جملہ verb کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔ اگر کوئی جملہ ایک لفظ پر مشتمل ہو، جیسے "stop”, "sing”, "dance” تو وہ لفظ verb ہو گا۔ verb پارٹز آف اسپیچ کا ایک پیچیدہ حصہ ہے جس میں tenses, numbers, aspects, moods, voices آتے ہیں۔ ورب subjectکے بعد لگاۓ جاتے ہیں۔
جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ verb ہمیں action, state of being, condition اور possession کے بارے میں بتاتا ہے۔ اگرچہ action verb کا زیادہ استعمال ہوتا ہے مگر انگریزی میں دوسرے verb بھی استعمال ہوتے ہیں۔ Action Verb والے جملوں میں action verb ہی main verb ہوتے ہیں جبکہ جو جملے action ظاہر نہیں کرتے ان میں دوسرے ورب main verb بن جاتے ہیں جن کے بارے میں ہم آگے چل کر پڑہیں گے۔
Action Verb کی مندرجہ ذیل حالتیں (forms) ہوتی ہیں:-
بغیر کسی اضافے اور ترمیم کے اپنی اوریجنل حالت میں verb کی base form کہلائی جاتی ہے، جیسے:- sing, work, catch وغیرہ.
Base form سے پہلے اگر to کا اضافہ کیا جاۓ تو انکو infinitives کہا جاتا ہے، جیسے:- to sing, to work, to catch وغیرہ۔ Infinitives سے اگر to ہٹا دیا جاۓ تو یہ bare infinitives کہلاتے ہیں۔ Base form اور bare infinitives ایک ہی چیز ہے۔ Simple Present Tense میں subject اگر plural ہو تو verb اپنی base form میں استعمال ہوتا ہے، جیسے "They play football, Girls usually play with dolls”
Base Form اور present form ایک ہی بات ہے ۔ Simple Present Tense بنانے کے لیے verb کی present form کے ساتھ third person singular کی صورت میں s یا es کا اضافہ کیا جاتا ہے، جیسے:= He sings – She works – Aslam catches – جبکہ باقی تمام صورتوں میں verb اپنی present form میں بغیر کسی تبدیلی کے استعمال ہوتا ہے۔
Base Form میں ing کا اضافہ کرنے سے Present Participle بن جاتا ہے جن کا استعمال continuous tenses میں ہوتا ہے، جیسے
"He is singing , She has been playing , They were catching "۔
یاد رکھیں یہ اکیل ے tense ظاہر نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ لگنے والے دوسرے verb ٹینس ظاہر کرتے ہیں۔
Verb کی Base Form میں "d یا ed” کا اضافہ کرنے سے Past Form بن جاتی ہے, جیسے
"play سے receive” , played سے received ” وغیرہ۔
Irregular Verb کی صورت میں دوسرے letters استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال جملوں کو Past Tense بنانے میں ہوتا ہے، جیسے
وغیرہ " He played cricket, She worked at home
Past Participle بنانے کے لیے verb کی base form میں "d یا ed” کا اضافہ کیا جاتا ہے جس طرح verb کی Past Form بنائی جاتی ہے۔ عام طور پر past form اور past participle form میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہےسواۓ irregular verbs کے۔ جملوں کو Perfect Tense میں بنانے کے لیے verb کی past participle form استعمال کی جاتی ہے اور اس سے پہلے has, have, had لگاۓ جاتے ہیں، جیسے:-
He has played hockey.
They have violated the law.
She had completed the work at home.
Base form کے آگے " ing ” لگانے سے اور noun کے طور پر استعمال کرنے سے Gerund بنتا ہے، جیسے:-
Acting is an art.
Good reading leads to good writing.
اس کے بارے میں ہم بعد میں مزید جانیں گے-